Synergy Accessibility Tips رسائی موڈ

رازداری

 

پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو استعمال کرنے کا معاہدہ

پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو انٹرنیٹ کی بنیاد پر مبنی ایپلیکیشنز ہیں جو محفوظ انٹرنیٹ سائٹ کے ذریعے ڈویژن کے والدین/سرپرستان اور طلباء کو تعلیمی ریکارڈ تک رسائی پہنچاتی ہیں۔ وہ تمام والدین/سرستان اور طلباء جو پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں لازمی طور پر اس معاہدے کی شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنا ہو گی۔

A حقوق اور ذمہ داریاں
تمام موجودہ طلباء اور ڈویژن کے طلباء کے والدین/سرپرستوں کے لیے، پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو تک رسائی ایک مفت خدمت ہے۔ پیرنٹ ویو/سٹوڈنٹ ویو کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کی معلومات تک رسائی ایک رعایت ہے، حق نہیں۔ ایک والد یا والدہ/سرپرست پیرنٹ ویو اکاؤنٹ صرف اسی وقت استعمال کرنے کے لیے بااختیار ہوں گے جب طالبعلم/طالبہ ڈسٹرکٹ میں داخل ہو گا/گی۔ جب ایک طالبعلم/طالبہ نکل جاتا/جاتی ہے یا گریجویٹ ہو جاتا/جاتی ہے تو پیرنٹ ویو کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔ والدین/سرپرستوں اور ان کے طالبعلم/طالبہ (طلباء) کو لازمی طور پر پیرنٹ ویو کا استعمال مناسب اور اخلاقی طریقے سے کرنا چاہیے۔

پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو کو استعمال کرنے کے لیے والدین/سرپرست اور طلباء کو انٹرنیٹ سروس والی ایک ڈیوائس درکار ہو گی۔ اگرچہ ان ایپلیکیشنز کو استعمال کرنا بہت آسان ہے، پھر بھی ڈویژن تمام صارفین کے لیے مکمل رسائی کا وعدہ نہیں کر سکتی اور محدود وسائل کی وجہ سے، پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو تک رسائی یا استعمال میں ہونے والی مشکلات کے لیے انفرادی خرابیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتی۔

B معلومات کی درستگی کی ذمہ داری
معلومات کی درستگی، ڈویژن سکولوں اور والدین/سرپرستوں کے درمیان مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگرچہ ڈسٹرکٹ معلومات کی درستگی اور مکمل ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، والدین/سرپرستوں کو گاہے بگاہے اپنے طالبعلم/طالبہ کے ذاتی اور رابطہ معلومات کو دیکھتے رہنا چاہیے تاکہ اس بات کی تسلی رہے کہ تمام معلومات درست ہیں۔ حاضری سے متعلق سوالات سکول کے دفتر سے پوچھے جانے چاہیے اور گریڈز کے بارے میں سوالات طالبعلم/طالبہ کے استاد/استانی سے پوچھے جانے چاہیے۔

C پیرنٹ ویو کا استعمال
والدین/سرپرستوں اور طلباء سے درج ذیل رہنما اصولوں پر عمل کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے:
Parents/guardians and students must:
• اخلاقی، اور قانونی طور پر ذمہ داری سے پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو استعمال کریں گے۔
• کسی کو اپنا پاس ورڈ نہیں بتائیں گے۔
• کسی دوسرے صارف کو تفویض کردہ اکاؤنٹ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔
• ڈیٹا کو تبدیل کرنے یا تباہ کرنے یا ڈویژن کے نیٹ ورک سیکوریٹی اقدامات کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔
• اپنے کمپیوٹر کو پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو کی سائٹ پر خود بخود لاگ ان کے طور پر سیٹ نہیں کریں گے۔
• اس انٹرنیٹ سائٹ کو وفاقی اور ریاستی ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی سمیت کسی غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
• پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو میں کسی سیکورٹی مسئلے کا پتہ چلنے کی صورت میں، والدین/سرپرست یا طلباء کو کسی دوسرے کو بتائے بغیر فوری طور پر اپنے سکول کو مطلع کریں گے۔
• جو والدین/سرپرست اور طلباء استعمال کی شرائط کی تعمیل نہیں کریں گے انہیں سائٹ تک رسائی سے انکار کر دیا جا‏‏ئے گا۔
• جن والدین کے پاس ان کے بچوں کی مشترکہ قانونی تحویل ہے مگر وہ الگ الگ رہتے ہیں، ہر ایک اپنا علیحدہ پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ ایک غیر تحویلی والد یا والدہ الگ سے ایک پیرنٹ ویو اکاؤنٹ کھول سکتا/سکتی ہے۔ تاہم، ایک غیر تحویلی والد یا والدہ کو کلی تحویل والے والد یا والدہ کی رابطہ معلومات (ٹیلی فون، پتہ) اور طالبعلم/طالبہ کے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے افراد کی معلومات تک الیکٹرانک رسائی کی اجازت نہیں ہو گی۔

D سکول ڈسٹرکٹ کی ذمہ داری کی حد
ڈویژن طالبعلم/طالبہ کی معلومات کو بلا اجازت رسائی سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی۔ ڈسٹرکٹ پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو، ڈسٹرکٹ کے کمپیوٹر سسٹم، یا انٹرنیٹ کے غیر مجاز استعمال کے ذریعے اٹھنے والے دعووں کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ ڈسٹرکٹ والد یا والدہ/سرپرست کی اپنے طالبعلم/طالبہ کی معلومات پر سمجھوتے کی صورت میں لیے گئے اقدامات کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ ڈسٹرکٹ بغیر کسی نوٹس کے طالبعلم/طالبہ کی معلومات کو دیکھنے کے لیے پیرنٹ ویو یا سٹوڈنٹ ویو کو محدود کرنے یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ۔ پیرنٹ ویو اور سٹوڈنٹ ویو اکاؤنٹ کی تمام سرگرمیاں الیکٹرانک طریقے سے ریکارڈ کی جاتی ہیں۔


https://www.pwcs.edu/cms/One.aspx?portalId=340225&pageId=936802